ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :انجمن ڈگری کالج میں یوم ِ قومی کھیل اور مضبوط بھارت ابھیان پروگرام کا انعقاد

بھٹکل :انجمن ڈگری کالج میں یوم ِ قومی کھیل اور مضبوط بھارت ابھیان پروگرام کا انعقاد

Thu, 29 Aug 2019 19:17:35    S.O. News Service

بھٹکل:29؍اگست(ایس اؤ نیوز)کھیل انسانی جسم اور ذہنی صحت کے لئے مفید و لازمی ہے، بچوں  اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ  کھیلوں میں شرکت کرتےہوئے اپنی جسمانی ، ذہنی صحت کو تحفظ بخشیں، ان باتوں کا اظہار  انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے پرنسپال پروفیسر مشتاق شیخ نے کیا۔

وہ یہاں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ این ایس ایس کی جانب سے  منعقدہ ’یومِ قومی کھیل ‘ اور ’مضبوط بھارت ابھیان ‘ پروگرام کی صدارت کرتےہوئے  طلبا سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بھارت کو ہاکی میں عالمی اعزاز بخشنے والے اور ہاکی میں  عالمی سطح پر مشہور و معروف کھلاڑی  دھیان چند کے جنم دن پر منائے جانے والے قومی کھیل دن کو معنی خیز بتایا ۔ اس موقع پر انہوں نے دھیان چند کو طلبا کے لئے ایک مثالی کھلاڑی کے طورپر پیش کیا۔

این ایس ایس کے نگراں کار پروفیسر آر ایس نایک نے مضبوط بھارت ابھیان کے متعلق  بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ہمہ جہت ترقی اور مضبوط ملک کے لئے صرف عوام مستحکم ہونے سے نہیں  بلکہ سماجی، معاشی ، تعلیمی ، سائنٹفک ، اخلاقی، مذہبی ، روحانی جیسے میدان میں  بھی صحت مند و مستحکم ہونا ضروری ہےاور اسی وقت ایک مضبوط بھارت کی تعمیر ممکن ہے، انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ  یہ سب میدان مستحکم  نہیں ہیں۔ سنئیر پروفیسر حضرات ایس اے انڈیکر اور ایم ایم جمعدار ڈائس پر موجود تھے۔ طالبہ بھویا نایک نے استقبال کیا ،  کالج کے فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ نےشکریہ اداکیا۔ طالبہ فاطمہ اور ساتھیوں نے بہترین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: